موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مزید کم کر دی، ڈیفالٹ رسک بڑھ گیا

222
Moody’s slashes Pakistan’s credit rating to Caa3

لاہور: پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی کی وجہ سے عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ’سی اے اے وَن‘ سے کم کر کے ’سی اے اے تھری‘ کر دی۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ترین سطح پر ہیں۔ عالمی ادائیگیوں کے چیلنجز اور ڈیفالٹ رسک کو مدنظر رکھتے ہوئے ریٹنگ کم کی گئی ہے۔

ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی زرمبادلہ قلت اور بیرونی صورتحال سے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ حکومت پاکستان کی روپے اور غیرملکی کرنسی میں قرض لینے کی ریٹنگ کم کی گئی ہے۔

واضح رہے موڈیز نے اکتوبر 2022 میں پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ ’بی تھری‘ سے کم کر کے ’سی اے اے وَن‘ کر دی تھی۔

اس کمی کی وجہ بھی لیکویڈٹی مسائل، ادائیگیوں میں ممکنہ ناکامی کے خدشات اور بڑھتے قرضوں کو قرار دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here