وزیر خزانہ آئی ایم ایف پروگرام ہر صورت مکمل کرنے کیلئے پُرعزم

405
Dar reiterates govt’s commitment to complete IMF programme

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کو ہر صورت مکمل کرے گی۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اے ڈی بی حکام کو پاکستان کے معاشی منظر نامے اور گزشتہ سال آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث درپیش مالیاتی مسائل سے تفصیلاََ آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے حقیقت پسندانہ فیصلوں کے ذریعے ناصرف معاشی زوال کو روکا بلکہ معشیت کو استحکام اور ترقی کی جانب لے جا رہی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کو بجٹ اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم کرنے اور آمدن میں اضافے کیلئے انرجی سمیت کچھ سیکٹرز کے حوالے سے سخت فیصلے کرنا پڑے۔

وزیر خزانہ نے وفد کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

اے ڈی بی کے وفد نے حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی اصلاحات اور پائیدار معاشی ترقی کیلئے مرتب کردہ پالیسیوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر کلائمیٹ فنانسنگ اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی اور اے ڈی بی حکام نے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here