پاکستان سے ڈالر کی مبینہ سمگلنگ، ایف بی آر کا بیان سامنے آ گیا

729

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بعض غیر ذمہ دار عناصر کی طرف سے پاکستان سے بڑی مقدار میں ڈالر کی سمگلنگ کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کو مسترد کر دیا۔

ایک بیان میں ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کے ماضی میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان تجارت ڈالر میں ہو رہی تھی جبکہ اب یہ تجارت پاکستانی روپے میں ہو رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے ہوائی اڈوں پر کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں، پاکستان کسٹم نے بھی ان غیر قانونی سرگرمیوں کی بیخ کنی کے لیے بیرون ملک جانے والوں کےلئے خود کار کرنسی کی چیکنگ کا نظام شروع کیا ہے۔

توقع ہے کہ چیئرمین ایف بی آر اور ممبرز پاک افغان بارڈر کا دورہ کریں گے اور کرنسی کی سمگلنگ کے روک تھام کے خود کار نظام کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ افغانستان کی صورت حال کی وجہ سے دو طرفہ تجارت ڈالر کی بجائے پاکستانی کرنسی میں ہو گی۔

اس کے علاوہ گزشتہ دو ہفتوں سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تاریخی گراوٹ کے نتیجے میں ڈالر کی بلیک مارکیٹ میں فروخت کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here