ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو اضافی پاسپورٹ منسوخ کروانے کیلئے ایمنسٹی دینے کا فیصلہ

156

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو اضافی پاسپورٹ منسوخ کروانے کے لئے ایمنسٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت دوہرے پاسپورٹ کے حامل شہریوں کو 90 روز کی مہلت دی جائے گی جبکہ وزیر داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کو اس سلسلہ میں سمری تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جو کابینہ کو بھجوائے جائے گی۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلہ میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکر ٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور ڈی جی پاسپورٹس ڈاکٹر نعیم رﺅف شریک ہوئے۔

وزارت داخلہ کو دوہرے پاسپورٹ کی ایک ہزار 629 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جو پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ہیں۔

ایمنسٹی کے حوالہ سے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ اجلاس میں وزیر داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کو کابینہ کیلئے سمری تیار کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایمنسٹی سکیم کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کر لئے گئے۔

دوہرے پاسپورٹ ایمنسٹی سکیم کیلئے درخواست گزاروں کو صرف ایک پاسپورٹ رکھنے کی اجازت ہو گی۔ سکیم کے تحت ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کروانے کیلئے 90 روز کی مہلت دی جائے گی۔ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والے افراد کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوا دیئے جائیں گے۔

موجودہ قانون میں ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں کی سزا کم از کم تین سال کی جیل ہے۔ ایمنسٹی سکیم سے ایک سے زائد ناموں والے پاسپورٹ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہو گا۔ ماضی میں چھ ایمنسٹی سکیموں کے ذریعے 12 ہزار پاسپورٹ کی کلیئرنس کی جا چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here