حکومت نے مہنگائی سے بلبلاتے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

612

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور زرمبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاﺅ کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی جاری کی گئی نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ مٹی کا تیل 5 روپے 46 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 92 پیسے مہنگا کیا ہے۔

آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی نئی قیمت 123 روپے 30 پیسے فی لٹر، ڈیزل کی قیمت 120 روپے 4 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 92 روپے 26 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 90 روپے 69 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here