چین، وسط مدتی قرضوں کیلئے 92 ارب ڈالر بینکنگ سیکٹر میں داخل، شرح سود 2.95 فیصد مقرر

747

بیجنگ: چین کے پیپلز بینک آف چائنہ نے کاروباری طبقے کو وسط مدتی قرضوں کی وافر دستیابی کے لیے 92.71 ارب ڈالر بینکنگ کے شعبے میں داخل کر دیئے۔

شنہوا نیوز نے پیپلز بینک آف چائنہ کے حوالے سے بتایا کہ پیر کو 600 ارب یوان (92.71 ارب ڈالر) کے قریب سرمایہ بینکنگ کے شعبے میں داخل کر دیا گیا تاکہ لوگوں کو درمیانی مدت کے قرضوں کی فراہمی کے لیے سرمائے کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

بینک نے سرمائے کی یہ منتقلی ایک سال کے لیے کی ہے جبکہ اس پر 2.95 فیصد کی شرح سے سود بھی وصول کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ دیگر کاروباری مقاصد کے لیے سرمائے کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے بھی 10 ارب یوان بینکنگ سیکٹر میں داخل کیے گئے، ان کی مدت سات دن جبکہ ان پر 2.2 فیصد کی شرح سے سود وصول کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here