ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے نیا کنٹری ڈائریکٹر تعینات کر دیا

797

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ژونگ ژی (Yong Ye) کو پاکستان کیلئے نیا کنٹری ڈائریکٹر تعینات کیا ہے۔

ژونگ ژی پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے آپریشنز کی نگرانی کریں گے اور پاکستان میں ریذیڈنٹ مشن کے سربراہ ہوں گے۔

ژونگ ژی اے ڈی بی کے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی حکمت عملی 25۔2021ء پر عمل درآمد کی نگرانی بھی کریں گے جس میں پاکستان کے اقتصادی نظام، مسابقتی عمل کے فروغ اور نجی شعبہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ شراکت داری 50 سال سے زیادہ عرصہ پر محیط ہے اور پاکستان میں اے ڈی بی کی شراکت داری سے غربت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ اقتصادی شرح نمو کے فروغ کے حوالہ سے متعدد منصوبے مکمل کئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here