اینگرو فرٹیلائزرز نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز میں 3 ایوارڈز جیت لیے

اینگرو فرٹیلائزرز کو جدید فن ٹیک سلوشن، بیسٹ پےمنٹ ٹیکنالوجی اور بہترین بینکاری ٹیک کے ایوارڈز سے نوازا گیا ہے

138

کراچی: اینگرو فرٹیلائزرز کو پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2021ء میں ‘انتہائی جدید فن ٹیک سلوشن’، ‘بیسٹ پےمنٹ ٹیکنالوجی’ اور ‘بہترین بینکاری ٹیک’ کے ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

کووِڈ 19 کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اینگرو فرٹیلائزرز نے اپنے آپریشنز کو معمول پر لانے کیلئے تیزی سے کام کیا اور صارفین اور وینڈرز کی سپورٹ سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حل اور ورچوئل آپریشنز کیلئے انڈسٹری کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف راغب کیا۔

اینگرو فرٹیلائزرز نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز میں پہلی مرتبہ حصہ لیا اور 49 کیٹگریز میں سے تین بیسٹ اِن کلاس ایوارڈز حاصل کئے۔

اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف فنانشل آفیسر عمران احمد نے ایوارڈز وصول کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈیجیٹلائزیشن کا جو سفر ہم نے چند سال پہلے شروع کیا تھا اب اس کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں کیونکہ اب ہم معیاری معلومات کی بہتر دستیابی اور بہتر کنٹرول ماحول سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ سخت مقابلے میں یہ ایوارڈز حاصل کرنا ہمارے لیے اعزاز ہے۔ یہ اس بات کی حوصلہ افزائی ہے کہ مستقبل میں ہم آپریشنل ایکسی لینس اور مختلف کسٹمر تجربات کی فراہمی کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کے استعمال کیلئے اپنی کوششوں کو دگنا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘سال کی بہترین بینکاری ٹیک’ اور ‘بیسٹ پیمنٹ ٹیکنالوجی’ ایوارڈز کے ساتھ اینگرو فرٹیلائزرز نے اپنے بینکنگ شراکت داروں کے ساتھ مل کر جدید اور خودکار فنانسنگ سلوشنز متعارف کرائے جس سے کھاد کی صنعت میں نئے سٹینڈرڈز مرتب ہوئے۔

کمپنی نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر پاکستان کا پہلا الیکٹرانک بینک گارنٹی سلوشن متعارف کرایا جو بینکاری کے عمل کو یکسر تبدیل کر دے گا۔ اس اقدام نے آرڈر سائیکل کم کر دیا ہے اور اس کے ذریعے صارفین کو بینک جانے کی ضرورت نہیں، اس سے کارپوریٹ خدمات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ اس کے ذریعے پیپرلیس آپریشنز میں اضافے کے نتیجے میں ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ لین دین میں تیزی اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ایوارڈز جیتنے پر اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر سالار قریشی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک سخت اور منفرد مسابقت کے باوجود یہ ایوارڈز حاصل کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، بورڈ کے وژن اور ہماری ٹیم کی مستقل کاوشوں کے ذریعے ہم عالمی وبائی مرض کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیزی سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی طرف منتقل ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کو اپناتے ہوئے ہم کاروباری استعداد میں اضافے اور کسٹمر سروس میں بہتری لائے ہیں اور اس پر عمل پیرا ہونے کیلئے انڈسٹری میں مثال قائم کی ہے۔ مزید آگے بڑھتے ہوئے نئے سٹینڈرڈز طے کرنے اور ان آزمائشی اوقات میں تمام کاروباری چیلنجز کو کم کرکے ہم انڈسٹری کی رہنمائی جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here