حکومت نے پٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کر دی

739

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ ایس آر او کے مطابق پیٹرول پر بالحاظ  قدر سیلز ٹیکس کی شرح 16.40 فیصد سے کم کرکے 10.77 فیصد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح با لحاظ قدر 17 فیصد، کیروسین آئل پر 6.70 فیصد اور لائیٹ ڈیزل آئل پر سیلزٹیکس کی شرح بالحاظ قدر 0.20 فیصد مقرر ہے۔

واضح رہے کہ 15 جولائی کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5.40 روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 2.54 روپے فی لٹر، مٹی کا تیل 1.39 روپے اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا تھا۔

قیمتوں میں اضافہ کے بعد پٹرول کی قیمت 118.09 روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 116.53 روپے فی لٹر، مٹی کا تیل 87.14 روپے فی لٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت 84.67 روپے فی لٹر ہو گئی۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود حکومت نے سارا بوجھ عوام پر نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا اور سیلز ٹیکس کی شرح اور پیٹرولیم ڈیوٹی کی اس طرح سے ایڈجسٹمنٹ کی کہ جس سے عام صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم ہو۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here