اسلام آباد: رواں سال کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے فارن انویسٹرز پورٹ فولیو انویسٹمنٹ (ایف آئی پی آئی) سے صرف تین کروڑ 23 لاکھ 52 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری واپس لی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال میں یکم جنوری تا 10 مئی 2021ء کے دوران پاکستان کی سرمایہ مارکیٹ سے غیرملکی سرمایہ کاروں نے محض تین کروڑ 23 لاکھ ڈالر بیرون ملک منتقل کئے جبکہ گزشتہ سال 2020ء کے اسی عرصہ میں 22 کروڑ 50 لاکھ 33 ہزار ڈالر بیرون ملک منتقل کئے گئے تھے۔
اس طرح سال 2020ء کے مقابلہ میں 2021ء کے دوران ایف آئی پی آئی سے غیرملکی سرمایہ کاری کی بیرون ملک منتقلی میں 19 کروڑ 26 لاکھ 81 ہزار ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔