سی پیک سے پاکستان کے سماجی شعبہ میں مجموعی طور پر 5.21 فیصد ترقی متوقع، امریکی جریدہ

سماجی ترقی کا سب سے زیادہ اثر بلوچستان کے سماجی شعبہ پر ہو گا جس کی شرح میں 6.4 فیصد اضافہ ہو گا، سندھ میں 6.31 فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.19 فیصد جبکہ پنجاب میں 3.5 فیصد ترقی ہو گی

770

اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) سے پاکستان میں سماجی فلاح وبہبود کے شعبہ میں مجموعی طور پر 5.21 فیصد ترقی متوقع ہے۔

اس سے پاکستان کی دیہی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی، ملک کے طول و عرص میں روزگار کے نئے مواقع کی دستیابی، وسائل تک رسائی اور سماجی مسائل کے خاتمہ سے پاکستان میں سماجی فلاح وبہبود کے شعبے کو فروغ حاصل ہو گا۔

امریکا کے پبلک لائبریری آف سائنس (پی ایل او ایس) نامی جریدے کی حالیہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق سی پیک کے تحت پاکستان میں دیہی معیشت کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور سی پیک کا روٹ ملک کے شہری و دیہی علاقوں کو باہم منسلک کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

سی پیک کے تحت 884 میگاواٹ بجلی کا ایک اور منصوبہ تکمیل کے قریب

سی پیک کے تحت 7 ارب 70 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری سے بجلی کے 4 منصوبے شروع

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ، مواصلات، توانائی کے بڑے منصوبوں کے ساتھ ساتھ خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور عام آدمی کو وسائل تک آسان رسائی سے سماجی مشکلات کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی جس سے خواتین کو بااختیار بنانے کے مواقع زیادہ دستیاب ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق دیہی معیشت کی ترقی سے شہروں کی جانب نقل مکانی کی شرح میں بھی نمایاں حد تک کمی ہو گی۔ دیہی معیشت کی ترقی سے پاکستان میں سماجی فلاح وبہبود کی شرح میں مجموعی طور پر 5.21 فیصد اضافہ ہو گا۔

مزید براں پی ایل او ایس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سماجی فلاح وبہبود کی ترقی کا سب سے زیادہ اثر بلوچستان کے سماجی شعبہ پر ہو گا جس کی شرح میں 6.4 فیصد اضافہ ہو گا اور سندھ میں یہ شرح 6.31 فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.19 فیصد جبکہ پنجاب میں 3.5 فیصد بڑھے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سماجی فلاح وبہبود کی شرح میں مجموعی اضافہ کے نتیجہ میں تعلیم کے شعبہ بہتری کی سالانہ شرح نمو 3.85 فیصد، صحت کے شعبہ میں 4.74 فیصد اور ہاﺅسنگ کے شعبہ کی سالانہ شرح ترقی میں 8.6 فیصد اضافہ سے پاکستان کے دیہی علاقوں کے عوام کے معیار زندگی میں بہتری سے خواتین کو بھی زیادہ سے زیادہ با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here