اسلام آباد: سال 2021ء کی ابتدائی تین سہ ماہیوں کے دوران ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ کے منافع میں 17.95 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا مارچ 2021ء کیلئے ماڑی پٹرولیم کی آمدن 6 ارب 96 کروڑ روپے تک کم ہو گئی جبکہ جنوری تا مارچ 2020ء کی سہ ماہی کیلئے کمپنی کو 8 ارب 48 کروڑ روپے منافع ہوا تھا۔
اسی طرح سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران ماڑی پٹرولیم کی آمدن میں ایک ارب 52 کروڑ روپے یعنی 18 فیصد کے قریب کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مالیاتی رپورٹ کے مطابق منافع میں کمی کے باعث ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ کی فی حصص آمدن بھی گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے 63.54 روپے کے مقابلہ میں 52.14 روپے فی حصص تک کم ہو گئی ہے۔