چین میں غیرملکی سرمایہ کاری میں تین ماہ کے دوران 39.9 فیصد اضافہ

106

بیجنگ: چین کی وزارت تجارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2021ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین میں حقیقی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 302.47  ارب یوان ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 39.9 فیصد زیادہ ہے۔

چینی وزارت تجارت کے مطابق ملک میں غیرملکی سرمائے سے قائم نئے کاروباری اداروں کی تعداد 10 ہزار 263 رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت سے 47.8 فیصد زیا دہ ہے۔

دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کی جانب سے چین میں سرمایہ کاری میں 58.2 فیصد، آسیان کے رکن ممالک کی جانب سے 60 فیصد اور یورپی یونین کی جانب سے سرمایہ کاری میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت تجارت کے ترجمان گائو فنگ کا کہنا تھا کہ پہلی سہ ماہی میں چین اور امریکہ کی دو طرفہ تجارت میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس میں چین کی امریکہ کو برآمدات میں62.7 فیصد جبکہ امریکہ سے چین کی درآمدات میں 57.9 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کو باہمی احترام اور مساوات کی بنیاد پر اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here