9 ماہ کے دوران ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں 57 فیصد اضافہ

552

اسلام آباد: جاری مالی سال 2020-21ء کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ 2021ء تک کی مدت میں ملک میں 36 ہزار 955 یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: مالی سال کے 9 ماہ کے دوران پاکستان میں کاروں کی فروخت میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ

یہ شرح گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے مقابلہ میں 57.16 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 23 ہزار 513  یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

مارچ 2021ء کے دوران زرعی ٹریکٹروں کے پانچ ہزار 531 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ سال مارچ میں دو ہزار 925  یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 57.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جولائی سے لیکر مارچ 2021ء تک کی مدت میں ملک میں 36 ہزار 653  یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 23 ہزار 267 یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔

مارچ 2021ء کے دوران ملک میں پانچ ہزار 454 یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار ہوئی جبکہ گزشتہ سال مارچ میں ملک میں دو ہزار 859 یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here