زرمبادلہ ذخائرمیں 2.5 ارب ڈالر کا اضافہ، حجم 23 ارب ڈالر سے زائد ہو گیا

448

اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 2.540 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 9 اپریل 2021ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 23 ارب 22 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اس میں سے سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16 ارب 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم سات ارب 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخایر کا مجموعی حجم 20 ارب 67 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھاجس میں سے سٹیٹ بینک کے پاس 13 ارب 52 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اور تجارتی بینکوں کے پاس سات ارب 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here