موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر زرعی پیداوار میں 21 فیصد کمی

583

اسلام آباد: ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ساٹھ سالوں کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر زرعی پیداوار میں 21 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اس عرصہ کے دوران دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کی تکمیل کے لئے زرعی ترقی کے باوجود زرعی شعبہ کی عالمی پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔

معروف جریدے ’سائنس ڈیلی‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق مستقبل میں عالمی زرعی پیداوار میں کمی کے متعدد خدشات موجود ہیں تاہم اس حوالہ سے موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔

تحقیق میں شامل کارنل یونیورسٹی کے محقق ایریل اورٹز بوبیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 60 سالوں میں موسمیاتی تبدیلی سے زرعی شعبہ کی پیداوار شدید متاثر ہوئی ہے جبکہ 2013ء کے بعد سے پیداوار میں اضافہ کی تمام تر کوششیں بے نتیجہ رہی ہیں کیونکہ 2013ء کے بعد اس میں اضافہ نہیں کیا جا سکا۔

انہوں نے کہا کہ دوران تحقیق ہم نے سالانہ پیداوار کے اعدادوشمار کا تقابلی جائزہ لیا ہے جس کے بعد اعدادوشمار مرتب کئے گئے ہیں۔

تحقیق کاروں نے دنیا کے مختلف خطوں کی صورت حال کا جائزہ لیا تو براعظم افریقہ، لاطینی امریکا اور ایشیائی ممالک میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ زرعی شعبہ کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہی ہوئی جس کی وجہ سے زرعی شعبہ کی عالمی پیداوار کم ہوئی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here