بی آر ٹی پشاور کی 30 نئی بسیں چین سے پاکستان پہنچ گئیں

187

پشاور: خیبرپختونخوا کے پہلے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کیلئے 30 نئی بسیں چین سے پاکستان پہنچ گئیں۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق 30 نئی بسوں میں سے متعدد پشاور کیلئے روانہ کردی گئیں جو جلد فلیٹ میں شامل کر لی جائیں گی۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ نئی بسیں 18 میٹر لمبی ہیں اور ڈیزل ہائبریڈ ٹیکنالوجی کی حامل ہیں، نئی بسوں سے بی آر ٹی کو مزید تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئی بسوں کو ایکسپریس روٹ سمیت دیگر روٹس پر بھی چلایا جائے گا، بی آر ٹی پشاور میں بسوں کی مجموعی تعداد 158 ہو جائے گی۔ شہریوں کو نئی بسوں سے مزید سہولت میسر آ سکے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here