ایک ہفتے میں 15 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

97

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر 0.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کی طرف سے افراط زر بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یکم اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں مشترکہ آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.43 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ رفتہ میں روزرمرہ استعمال کی 12 اشیاء کی قیمتوں کمی، 15 کی قیمتوں میں اضافہ اور 24 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ رفتہ میں مرغی کی قیمت میں 8.44 فیصد، ٹماٹر 5.70 فیصد، پیاز 1.95 فیصد، دال مونگ 0.84 فیصد، آلو 0.74 فیصد، دال چنا 0.24 فیصد، سرسوں کا تیل 0.15 فیصد، دال مسور0.15 فیصد، ڈیزل 2.56 فیصد، پیٹرول 1.36 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 0.51 فیصد کمی ہوئی۔

اس کے برعکس کیلے کی قیمت میں 2.19 فیصد، چینی 1.92 فیصد، کوکنگ آئل 1.23 فیصد اور مٹن کی قیمت میں 1.04 فیصد اضافہ ہوا۔

سب سے کم یعنی 17 ہزار 732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے مہنگائی کی شرح میں 0.32 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

17 ہزار 733 روپے سے لے کر 22 ہزار 888 روپے آمدن والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں 0.38 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے لے کر 29 ہزار 517 روپے آمدنی والے گروپ کیلئے 0.39 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح 29 ہزار 518 روپے سے لے کر 44 ہزار 175 روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here