بیجنگ: چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے کا خالص منافع سال 2020ء کے دوران سالانہ بنیاد پر 3.2 فیصد اضافے سے 64.6 ارب یوان (9.9 ارب ڈالر) ریکارڈ کیا گیا۔
تاہم ہواوے کی مجموعی آمدنی کی شرح نمو سست رہی جس کی وجہ امریکی حکومت کی جانب سے کمپنی پر عائد پابندیاں اور سیلز میں کمی ہے۔
ہواوے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس اور امریکی دبائو کے باعث سال 2020ء کے دوران کمپنی کی آمدنی میں اضافے کی شرح سست رہی اور کمپنی کو اپنا کاروبار مستحکم رکھنے کے لیے دنیا بھر میں نئی مارکیٹ تلاش کرنا پڑی۔
ہواوے کا کہنا ہے کہ سال 2020ء میں کورونا اور امریکی پابندیوں کے باوجود اس کی آمدنی سالانہ بنیاد پر 3.8 فیصد بڑھ کر 891.4 ارب یوان رہی جبکہ خالص منافع 3.2 فیصد اضافے کے ساتھ 64.6 ارب یوان (9.9 ارب ڈالر) ریکارڈ کیا گیا۔