وزیراعلیٰ بزدار نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی

422

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی ختم کر کے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی (پی ایس بی اے) کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے منقدہ ایک اجلاس کے دوران پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے قیام اور صوبے بھر میں سہولت بازاروں کی توسیع پر بات چیت کی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ متعلقہ اتھارٹی کے پیٹرن اِن چیف جبکہ وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال چئیرپرسن ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے صوبے کے تمام اضلاع میں سہولت بازار قائم کرنے کیلئے جلد از زمین کی نشاندہی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کاشت کاروں کی سہولت کے لیے بازاروں میں کسان پلیٹ فارمز بھی قائم کیے جائیں گے، مزید برآں وزیراعلیٰ نے عندیہ دیا کہ سہولت بازاروں کو تحصیل کی سطح تک توسیع دی جائے گی تاکہ سال بھر صارفین کو سستی اشیاء کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیے:

پنجاب حکومت کا 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان

یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز یکم اپریل سے ہو گا

انہوں نے کہا کہ سہولت بازاروں سے شہریوں کی زائد قیمتوں سے جان چھوٹے گی، اتھارٹی کی جانب سے طے کردہ نرخوں پر آٹا اور دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کے لیے 400 سے زیادہ سہولت بازار لگائے جائیں گے۔

اس دوران فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز اینڈ کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے وفد نے سابق صدر میاں انجم نثار اور سینئر نائب صدر شاہزیب اکرم کی سربراہی میں صعنت کاروں کو درپیش مسائل سے متعلق بات چیت کے لیے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ کاروباری برادری کے حقیقی مسائل کو بغیر کسی تاخیر کے حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ “ملک کو کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے اور حکومت موجودہ صورت حال کے پیش نظر کاروباری برادری کے حقیقی مسائل کو سمجھتی ہے۔ مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ آفس میں ایک ترجمان تعنیات کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here