اقوام متحدہ: چین نے اقوام متحدہ کی امن فوج کے لیے کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کی تین لاکھ خوراکیں مہیان کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کا ملک کووڈ-19 ویکسین کی تین لاکھ خوراکیں عطیہ کرے گا جو ترجیحی طور پر افریقی مشن کے علاقے میں استعمال کی جائیں گی۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن نے بتایا کہ کورونا ویکسین کو عالمی سطح پر عوامی پروڈکٹ بنانے کے لئے یہ چین کا ٹھوس اقدام ہے اور یہ اقوام متحدہ کے کثیرالجہتی مقاصد کے لئے چین کی عملی حمایت کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
اس وقت چین 69 ممالک اور دو بین الاقوامی تنظیموں کو ویکسین بطور امداد فراہم کر چکا ہے اور 28 ممالک کو ویکسین برآمد کر رہا ہے۔
چینی مستقل مشن کا کہنا تھا کہ چین وبا کے خلاف عالمی جنگ میں فتح حاصل کرنے کے لئے دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔