پاور ڈویژن کے ذریعے بجلی صارفین کو 114 ارب روپے سبسڈی کی منظوری ملنے کا امکان

946

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے پاور ڈویژن کو رواں مالی سال کے مختص کردہ 114.5 ارب روپے کی منظوری ملنے کا امکان ہے، بجلی صارفین کو ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ (ٹی ایس جی) کے ذریعے سبسڈی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2021ء کے دوران بجلی کے صارفین کو مختص کردہ 147 ارب روپے میں سے ابھی تک 32.50 ارب روپے کے قریب سبسڈی دی جا سکی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اب پاور ڈویژن نے جاری مالی سال کے بقیہ عرصے کے دوران سبسڈی کے استعمال کیلئے بقیہ رقم جاری کرنے کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظوری کی استدعا کی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ فنانس ڈویژن عام طور پر تصدیق کے بعد مختلف ہیڈز کے تحت سبسڈی جاری کرتی ہے اور پاور ڈویژن کو بھی کہا گیا ہے کہ فنانس ڈویژن کی گائیڈلائنز کے مطابق مالی سال 2021ء کی تجویز کردہ سبسڈی کے حوالے سے ای سی سی سے رابطہ کرے۔

یہ بھی پڑھیے:

’آئی پی پیز کو 403 ارب روپے ادائیگی کی منظوری‘

پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2.58 کھرب تک پہنچنے کا امکان

انہوں نے مزید کہا کہ پاور ڈویژن کی جانب سے بقیہ 114.5 ارب روپے کی سبسڈی کا مطالبہ ٹی ایس جی کے ذریعے کیا گیا ہے اور یہ رقم رواں مالی سال کے دوران استعمال کی جائے گا۔

ای سی سی اپنے جمعہ کو ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں دیگر امور کے علاوہ پاور ڈویژن آئی پی پیز اور حکومت کے درمیان مذاکرات اور اس سے متعلق نیب تفتیش کے بارے میں ایک سمری پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

چوںکہ آئی پی پیز کے معاملے میں نیب انکوائری شروع ہو چکی ہے اس لیے ای سی سی کے اجلاس کے دوران فنانس ڈویژن آئی پی پیز کو ادائیگی سے معذرت کر سکتی ہے۔

خزانہ ڈویژن ای سی سی سے اس حوالے سے درخواست کرے گی کہ جب تک نیب کلئیرنس نہیں دیتا اس وقت تک آئی پی پی کے زائد منافع کے معاملے کو حل کرنے کے لیے شروع کردہ ثالثی عمل کو معطل کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here