حکومت نے بجٹ سپورٹ کیلئے رواں سال ایک کھرب ڈالر سے زائد قرض لے لیا

534

کراچی: حکومت نے مالی سال 2021 کے دوران بجٹ سپورٹ کے لیے شیڈول بینکوں سے ایک کھرب روپے سے زائد کا قرض لے لیا، یہ قرض بجٹ خسارے کی مالی اعانت کے لیے لیا گیا۔ 

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران ملک کا بجٹ خسارہ ایک کھرب 13 کروڑ روپے اور جی ڈی پی کی شرح کا 2.5 فیصد ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جاری مالی سال کے دوران یکم جولائی سے 19 فروری 2021 تک بجٹ سپورٹ کے لیے حکومت کے قرض میں 176 ارب روپے اضافے سے ایک کھرب تین کروڑ روپے تک جا پہنچا ہے جبکہ مالی سال 2020 کی اسی مدت کے دوران بجٹ سپورٹ قرض کا حجم 861 ارب روپے تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

رواں مالی سات کے سات ماہ میں حکومت نے ملکی تاریخ کا بلند ترین قرضہ حاصل کر لیا

امریکا کتنے کھرب ڈالر کا مقروض ہے؟

سال 2020ء: مینوفیکچرنگ سیکٹر کے قرضوں کا حجم تین کھرب 37 ارب روپے تک بڑھ گیا

تاہم، بجٹ سپورٹ کے لیے سٹیٹ بینک سے قرض وفاقی حکومت کی بھاری ادائیگیوں کی وجہ سے منفی ہی برقرار رہا۔ جولائی تا فروری کے عرصے کے دوران وفاقی حکومت نے سٹیٹ بینک کو 473 ارب روپے قرض ادا کیا۔

مجموعی طور پر بجٹ سپورٹ کے لیے گھریلو بینکنگ سسٹم سے قرض یکم جولائی 2020 سے 19 فروری 2021 تک 199 ارب روپے لیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 62 ارب روپے قرض لیا گیا تھا۔ حکومت کی طرف سے بجٹ معاونت کے قرض کے حجم میں حالیہ اضافے نے 30 جون 2020 سے 13 کھرب 74 کروڑ سے بڑھا کر فروری 2021 تک 13 کھرب 94 کروڑ تک پہنچا دیا ہے۔

چاروں صوبوں نے سٹیٹ بینک سے قرض لینے کی بجائے ادائیگیاں کی اور مجموعی طور پر مرکزی بینک کو 311 ارب روپے کے قریب ادا کیے۔ یکم جولائی 2020 سے 19 فروری 2021 تک حکومتِ بلوچستان نے 45 ارب روپے، خیبرپختونخوا نے 32 ارب روپے، پنجاب حکومت نے 194 ارب روپے اور سندھ حکومت نے 39.6 ارب روپے سٹیٹ بینک کو قرض کی ادائیگی کی۔

یہ بھی واضح رہے کہ شیڈول بینکوں سے بنیادی طور پر قرض تین، چھ اور ایک سال کے مارکیٹ ٹریژری بلز (ایم ٹی بی) کی چودہ روزہ نیلامی کے ذریعے لیے گئے، پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بی) کی ماہانہ نیلامی تین، پانچ، 10، 15، 20 اور 30 سال کے فکسڈ ریٹ پر، تین سال، پانچ سال، 10 سال کے پی آئی بی، سکوک اور سکوک کے (ادائیگیاں معطل کرنے کی بنیاد پر) بھئی معجل کی چودہ روزہ نیلامی فلوٹنگ ریٹ پر کی گئی۔ تاہم، صوبائی حکومت کو شیڈول بینکوں سے قرض کی اجازت نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here