کینیڈا سے پاکستان کو 29 کروڑ ڈالر سے زائد ترسیلات زر موصول

299

اسلام آباد: کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانی ورکرز کی جانب سے ملک کو ترسیلات زر ارسال کرنے کی شرح میں رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 77.3 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے جنوری 2021ء تک کی مدت میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانی ورکرز نے 29 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔

یہ بھی پڑھیے:

مسلسل آٹھویں ماہ دو ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر موصول

سات ماہ کے دوران قطر سے 50 کروڑ ڈالر سے زائد ترسیلات زر  موصول

ترسیلات زر میں 24 فیصد اضافہ، سات ماہ میں 16 ارب 47 کروڑ ڈالر موصول

یہ شرح گزشتہ مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے مقابلہ میں 77.3 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانی ورکرز نے 16 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

جنوری 2021ء میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے چا کروڑ 76 لاکھ ڈالرز رمبادلہ ملک ارسال کیا جبکہ جنوری 2020ء میں یہ حجم دو کروڑ 49 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

حکومت کی جانب سے قانونی اور بینکنگ ذرائع سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتیجہ میں سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد بڑھا ہے اور ان کی جانب سے ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

جاری مالی سال کے دوران سمندر پار کام کرنے والے پاکستانی ورکرز کی جانب سے ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 24.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here