سپاٹی فائی کا پاکستان میں بھی میوزک سٹریمنگ سروس شروع کرنے کا فیصلہ

565

سٹاک ہولم: سپاٹی فائی نے آئندہ کچھ دنوں میں 85 نئی مارکیٹس میں اپنی سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

کمپنی کے اس اقدام کے بعد دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد کے لیے میوزک سٹریمنگ سروس دستیاب ہو گی، کمپنی کے شئیرز میں 6 فیصد کا ریکارڈ اضافہ بھی دیکھا گیا ہے۔

ایک دہائی سے زائد عرصہ قبل اپنی سروس کا آغاز کرنے والی کمپنی اس وقت 93 ممالک میں اپنی سروسز دے رہی ہے اور اس کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 345 ملین ہے۔

نئی مارکیٹس میں ایشیا، افریقہ، یورپ اور لاطینی امریکہ شامل ہیں۔

کمپنی کے چیف پریمیم بزنس آفیسر ایلیکس نورسٹارم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “یہ مارکیٹس ایک ساتھ ایک ارب سے زائد افراد کی نمائندگی کرتی ہیں جس میں سے تقریباؐ نصف آبادی پہلے سے انٹرنیٹ استعمال کر رہی ہے، بعض مقامات جیسے بنگلہ دیش، پاکستان اور نائجیریا جیسے ممالک دنیا میں تیزی سے بڑھتی ہوئی انٹرنیٹ صارفین کی آبادی ہے”۔

کمپنی نے کئی پوڈکاسٹ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جن میں وارنر بروز اور ڈی سی کے ساتھ کئی طرح کے طرزِ بیان سکرپٹڈ پوڈکاسٹس کے کثیرسالہ شراکت داری بھی شامل ہے۔

رواں سال کے آخر تک پہلے  “Batman Unburied” کی کہانی جاری کی جائے گی انہی کرداروں کے حصے کے طور پر سپرمین، وانڈر ویمن، جوکر اور دیگر کے علاوہ کیٹ ویمن کی کہانیاں آڈیو کی شکل میں جاری کی جائیں گی۔

سپاٹی فائی نے اپنی پوڈکاسٹ رینج کو بڑھانے کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ کیے ہیں جن میں 22 لاکھ سے زائد پوڈکاسٹ ٹائٹلز شامل ہیں جن کی تعداد ایک سال قبل سات لاکھ تھی۔

سپاٹی فائی نے سپاٹی فائی ہائی فائی کے نام سے ایک نئی سبسکرپشن سروس کا بھی آغاز کیا ہے جس کے لیے منتخب مارکیٹوں میں پریمیم سبسکرائبرز کو انکے گانوں کی “lossless” سی ڈی کوالٹی میوزک کی آواز کی کوالٹی کو اپ گریڈ کرنے کے قابل کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here