یورپی یونین: معاشی بحالی کیلئے 815 ارب ڈالر کا مالیاتی پیکج منظور

274

برسلز: یورپی یونین کے ارکان پارلیمان نے  کورونا وائرس سے متاثرہ رکن ممالک کی معاشی بحالی کیلئے 815 ارب ڈالر کے مالی پیکج کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متاثرہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی معیشتوں کی بحالی کے لیے ‘دی ریکوری اینڈ ریزیلینس فیسلٹی (آر آر ایف)’ کے نام سے مالی پیکج کی حمایت میں 582 ارکان نے ووٹ دیا، 40 نے مخالفت کی جبکہ 69 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور واک آٹ کیا۔

آر آر ایف قرضوں اور امداد پر مشتمل ایک ایسے متحرک پیکج کا ستون ہے جسے قانون سازوں نے گزشتہ برس ہی تسلیم کر لیا تھا، یہ فنڈ وبائی امراض کے معیشت اور معاشرے پر مرتب ہونے والے اثرات کو دور کرنے کیلئے قومی سطح پر اقدامات کی مالی اعانت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اس مقصد کے تحت جو پراجیکٹ یکم فروری 2020ء کے بعد شروع کیے گئے ہوں ان کی بھی آر آر ایف کے ذریعے معالی معاونت کی جا سکتی ہے۔ یہ فنڈنگ آئندہ تین برس تک کیلئے دستیاب ہو گی اور یورپی یونین کی حکومتیں اپنی معیشتوں کی بحالی کے منصوبوں کے لیے 13 فیصد تک مالی اعانت کی درخواست کر سکتی ہیں۔

18 یورپی ممالک اپنی معاشی بحالی کے لیے اس فنڈ کو حاصل کرنے کے لیے پہلے ہی درخواستیں یورپی کمیشن میں جمع کرا چکے ہیں۔ یورپی یونین میں انتظامی محکمہ کے حکام اس حوالے درخواستوں اور منصوبوں کا ابھی جائزہ لے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here