نیویارک: امریکی آئل اینڈ گیس کمپنی ایکسن موبل نے کہا ہے کہ سال 2020ء کے دوران اسے 22 ارب 40 کروڑ ڈالر خسارہ ہوا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کورونا وائرس لاک ڈان کے باعث تیل کی طلب کم ہونے اور اس کے نتیجے میں آئل پرائس میں کمی سے اس کی آمدنی بری طرح متاثر ہوئی۔
2019ء میں کمپنی کو ہونے والا 14 ارب 30 کروڑ ڈالر کا خالص منافع 2020ء میں 22 ارب 40 کروڑ ڈالر خسارے میں بدل گیا، یہ 1999ء میں ایکسن اور موبل کے انضمام کے بعد پہلا سالانہ خسارہ ہے۔