میزان بینک کے سی ای او عرفان صدیقی اوور سیز انویسٹرز چیمبر کے صدر منتخب

غیاث الدین خان نائب صدر،  ارم شاکر رحیم، علی اصغر جمالی، استوشی فیوجی، عامر حفیظ ابراہیم، سمیع احمد، مارکس اسٹرومیر، مہمت سلیپوگلو اور عامر رسول پراچہ انتظامی کمیٹی کے ارکان منتخب

1094

کراچی: اوور سیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) نے سال 2021ء کیلئے میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عرفان صدیقی کو صدر منتخب کر لیا ہے۔

اس بات کا اعلان او آئی سی سی آئی کی ایک سو اکسٹھویں سالانہ جنرل میٹنگ میں کیا گیا جبکہ اینگرو کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر غیاث الدین خان کو او آئی سی سی آئی کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔

اس موقع پر او آئی سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کا بھی انتخاب کیا گیا جس میں گلیکسو اسمتھ کلائن کی ارم شاکر رحیم، انڈس موٹر کمپنی کے علی اصغر جمالی، مٹسوبشی کارپوریشن کے استوشی فیوجی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان موبائل کمیونیکیشن کے عامر حفیظ ابراہیم، پراکٹر اینڈ گیمبل پاکستان کے سمیع احمد، سمنز (پاکستان) انجینئرنگ کے مارکس اسٹرومیر، ٹوٹل پارکو پاکستان کے مہمت سلیپوگلواور یونی لیور پاکستان کے عامر رسول پراچہ بھی انتظامی کمیٹی میں شامل ہیں۔

او آئی سی سی آئی کے نومنتخب صدرعرفان صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ پختہ یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان میں موجود غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے نمایاں ترقی اور نئے سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوآئی سی سی آئی کے ممبران کی گزشتہ آٹھ سالوں میں 16 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری اس بات کی تائید کرتی ہے۔

عرفان صدیقی برطانیہ سے چارٹرڈ  اکاﺅنٹنٹ اور میزان بینک کے بانی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ اس سے پہلے وہ المیزان انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر، پاکستان کویت انویسٹمنٹ کمپنی میں جنرل منیجر اور کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی میں سینئر ایگزیکٹو پوزیشن سمیت مختلف اعلیٰ عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here