محمد بن سلمان کا آرامکو کے مزید شئیرز فروخت کرنے کا عندیہ

دسمبر 2019ء میں آرامکو کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی ابتدائی عوامی پیش کش کی گئی تھی اور اس کے 1.7 فیصد شئیرز 29 ارب 40 کروڑ ڈالر میں فروخت کئے گئے تھے

518

ریاض: سعودی عرب کی سب سے بڑی توانائی اور پٹرولیم کمپنی آرامکو کے مزید حصص آئندہ برسوں میں مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مستقبل میں سرمایہ کاری کیلئے سعودی حکومت کے اقدامات کے حوالے سے کانفرنس میں بتایا کہ سعودی عرب آئندہ برسوں میں آرامکو کے مزید حصص فروخت کیلئے پیش کرے گا، حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی نقد رقم عوامی سرمایہ کاری فنڈ (پی آئی ایف) کو ریاست پر خرچ کرنے کیلئے منتقل کر دی جائے گی۔

تاہم شہزادہ محمد بن سلمان نے حصص کی فروخت کیلئے کوئی مدت متعین نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے یہ بتایا ہے کہ آرامکو کے حصص کا کون سا حصہ فروخت کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

’سعودی عرب میں 60 کھرب ڈالر سرمایہ کاری متوقع‘

سعودی آرامکو نے ایشیائی خریداروں کو تیل کی ترسیل کم کر دی

میگا ڈیل، سعودی آرامکو نے سابک کے 69 ارب 10 کروڑ ڈالر میں 70 فیصد حصص خرید لیے

دنیا کی سب سے بڑی ابتدائی عوامی پیش کش (آئی پی او) کے کیلئے سعودی عرب نے آرامکو کو دسمبر 2019ء میں لسٹ میں شامل کیا تھا جس نے اپنے 1.7 فیصد شئیرز 29 ارب 40 کروڑ ڈالر میں فروخت کئے تھے۔ اضافی حصص کی فرخت سرمایہ کاروں کو دوبارہ مارکیٹ کی طرف راغب کرنے میں مدد گار ثابت ہو گی۔

کورونا وبا کے باعث گزشتہ سال کے آخر میں آرامکو کے تیسری سہ ماہی کے منافع میں 44.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ آرامکو نے 2019ء میں اپنی آمدن ظاہر کرنا شروع کی جس کے بعد سے اس کے منافع میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

تیل کی پیداوار میں کمی اور متعدد بار مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے سعودی معیشت بہت متاثر ہوئی ہے، تیل کی آمدنی میں کمی کے باعث پرنس محمد بن سلمان کے وژن 2030ء میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here