پاکستان سٹیل ملز کے اثاثے 31 جنوری تک ذیلی کمپنی کو منتقل کرنے کا عندیہ

255

اسلام آباد: حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز (پی ایس ایم) کی بحالی کا عمل کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلہ کی روشنی میں کیا جائے گا اور سٹیل ملز کے اثاثہ جات اس کی ذیلی کمپنی کو ملکیت کی منتقلی کے بغیر 31 جنوری تک ٹرانسفر کئے جائیں گے۔

منگل کو وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو اور وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کی مشترکہ صدارت میں پاکستان سٹیل ملز (پی ایس ایم) کی بحالی کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وفاقی سیکرٹری برائے نجکاری اور ایڈیشنل سیکرٹری صنعت سمیت متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کیلئے نئے ٹرانزیکشن سٹرکچر کی منظوری

ای سی سی اجلاس، پاکستان سٹیل ملز کو گیس فراہمی کیلئے گرانٹ منظور

سٹیل ملز کے برطرف ملازمین کو 23 لاکھ فی کس دینے کا اعلان

وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت نجکاری نے ٹرانزیکشن سٹرکچر کی پہلے سے ہی منظور دے رکھی ہے اور اس حوالہ سے اہم اجلاس دوبارہ بلایا جائے گا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزراء کو پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے حوالہ سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ادارہ کے اثاثہ جات ایک نئی ذیلی کمپنی کو منتقل کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں جو 31 جنوری 2021ء تک مکمل ہو جائیں گے۔

اجلاس میں جیٹی کے استعمال، نئی ذیلی کمپنی کی رجسٹریشن کے علاوہ دیگر امور پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں وزراء نے کہا کہ وہ مقررہ وقت کے مطابق عملدرآمد کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور اثاثہ جات کی منتقلی کا عمل مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here