پاکستان میں دو کورونا ویکسینز کے ہنگامی استعمال کی اجازت

129

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے سائینو فارم اور آسٹرا زینیکا کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق چینی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی۔ ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس 14 سے 18 جنوری تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیے:

چین 31 جنوری تک پاکستان کو پانچ لاکھ ویکسینز تحفتاََ دے گا

پاکستان میں پہلی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت

ڈبلیو ایچ او غریب ملکوں کو کورونا ویکسین کی دو ارب خوراکیں فراہم کرے گا

اجازت ملنے پر چینی کورونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہو سکے گی، سائینوفارم نے کورونا ویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کی ہے اور اس کی کامیابی کا تناسب 79 فیصد ہے۔

پاکستان نے پہلے فیز کیلئے کورونا ویکسین سائینو فارم سے لینے کا اعلان کیا ہے جبکہ چینی حکومت نے بھی رواں ماہ کے اختتام کے پانچ لاکھ خوراکیں تحفتاََ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل 17 جنوری کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تصدیق کی تھی کہ ڈریپ نے ایسٹرا زینیکا ویکسین کی ہنگامی صورت حال میں استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ پاکستان میں پہلی سہ ماہی کے اندر ناصرف کورونا ویکسین آ جائے گی بلکہ لگنی بھی شروع ہو جائے گی، پہلے مرحلے میں ترجیحی بنیادوں پر طبی عملے کو ویکسین لگائی جائے گی اور تقریباً تین لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here