آسٹریلیا کی بارڈر مینجمنٹ کیلئے پاکستان کو تکنیکی معاونت کی پیشکش

263

اسلام آباد: پاکستان کے بارڈر مینجمنٹ کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے آسٹریلیا تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔

بدھ کو آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاؤ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارانہ صلاحیت بڑھانے پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر وزارت داخلہ اور آسٹریلوی ہائ کمیشن کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔

پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاؤ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کر رہے ہیں (فوٹو: اے پی پی)

اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان نے وزارت داخلہ میں بارڈر منیجمنٹ ونگ قائم کر دیا ہے، انسانی سمگلنگ اور مصنوعات کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے حوالے سے جامع اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یکم مئی 2021ء سے ای پاسپورٹ کا آغاز کر رہا ہے، ای پاسپورٹ سے انسانی سمگلنگ روکنے میں بہت ملے گی، ای ویزا کا آغاز یکم جنوری 2021ء سے کر چکے، 191 ملکوں کے شہریوں کو آن لائن ویزا دے رہے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں افغانستان نے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

اس موقع پر آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بین الاقوامی جرائم کی روک تھام کے لئے تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو بارڈر مینیجمنٹ کو بہتر کرنے کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو جس طرح کنٹرول کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے شیخ رشید احمد کو وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here