چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عہدے سے برطرف، بورڈ تحلیل

سیکریٹری صنعت کو تین ماہ کیلئے چیئرمین کی ذمہ داریاں تفویض، کارپوریشن کے معاملات چلانے کیلئے عبوری بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا

652

اسلام آباد: وفاقی حکومت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے چیئرمین ذولقرنین علی خان کے خلاف انکوائری میں پانچ الزامات ثابت ہونے پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔

ذولقرنین علی خان کو 2018ء میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا چئیرمین تعینات کیا گیا تھا، ان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت پانچ الزامات کے حوالے سے انکوائری جاری تھی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کو ہی عہدے سے نہیں ہٹایا گیا بلکہ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی تحلیل کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

مینجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پر مالی بے ضابطگیوں کا الزام

ماضی میں خسارے میں چلنے والی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا 100 ارب کا کاروبار

چیئرمین کی برطرفی کے بعد سیکریٹری صنعت کو تین ماہ کیلئے چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں جبکہ معاملات چلانے کیلئے ایک عبوری بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وزارت صنعت کے سیکریٹری اور جوائنٹ سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری فنانس، ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، مینجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اور ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) عبوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان ہیں۔

وفاقی حکومت تین ماہ کی مدت میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا نیا چیئرمین مقرر کرے گی جبکہ عبوری بورڈ بھی تین ماہ بعد نئے چیئرمین کے تقرر پر تحلیل ہو جائے گا جس کے بعد مستقل بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here