ایپل نے 46 ہزار ایپلی کیشنز آن لائن سٹور سے ہٹا دیں

606

واشنگٹن: معروف امریکی موبائل فونز کمپنی ایپل نے چین میں واقع اپنے آن لائن سٹور سے 39 ہزار غیرلائسنس یافتہ گیمز اور ایپلی کیشنز ہٹا دی ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ایپل نے اپنے آن لائن سٹور سے یوبی سافٹ کا بنایا گیا گیم ‘اسیسن کریڈ آئیڈین ٹیٹی اور این بی اے ٹو کے ٹو زیرو سمیت مجموعی طور پر 46 ہزار ایپلی کیشنز ہٹائی ہیں جن میں 39 ہزار گیمز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایپل نے گیم بنانے والوں کو برس جون 2020ء تک کی حتمی تاریخ دی تھی کہ وہ امریکی حکومت کی جانب سے جاری کردہ لائسنس نمبر کے ساتھ گیمز اسٹور میں رکھیں، بعد ازاں اس ڈیڈ لائن میں 31 دسمبر 2020ء تک توسیع کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here