ایک ہفتے میں 15 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

135

اسلام آباد: ملک مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.69 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ہفتہ رفتہ میں 10 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 15 کی قیمتوں میں اضافہ اور26 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق 31 دسمبر 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مشترکہ آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 139.92 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا، پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر عام آدمی کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 140.89 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سب سے کم ماہانہ آمدنی رکھنے والے گروپ یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی والوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.80 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اس گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ پیوستہ ہفتہ کے مطابق 144.68 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا

17 ہزار 732 روپے سے لے کر 22 ہزار 888 روپے، 22 ہزار 889 سے لے کر 29 ہزار 517 روپے، 29 ہزار 518 سے لے کر 44 ہزار 175 روپے اور اس سے زیادہ ماہانہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.80 فیصد، 0.74 فیصد، 0.74 فیصد اور0.63 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

ہفتہ رفتہ میں 10 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 15 کی قیمتوں میں اضافہ اور26 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں پیاز، آلو، چکن، ٹماٹر، لہسن، دال چنا، کیلا، مسور کی دال، گڑ اور تازہ دودھ شامل ہیں۔

جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان مین چینی، دال ماش، سرسوں کا تیل، بناسپتی گھی، کوکنگ آئل، دال مونگ، تیار چائے، انڈے، مٹن، آٹا، بیف، جلانے کی لکڑی، ایل پی جی سلنڈر اور پکی دال شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here