آئندہ سال عازمین حج کو ڈیجیٹل کارڈز فراہم کرنے کا منصوبہ شروع

131

جدہ: سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے آئندہ حج میں عازمین کو منظم خدمات فراہم کرنے کےلیے ڈیجیٹل کارڈز کے منصوبے کو حتمی طورپر منظور کر لیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل کارڈز کے ذریعے عازمین حج کے بارے میں تمام معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔ یہ کارڈز ’این ایف سی‘ سسٹم کے تحت کام کریں گے جنہیں سکین کرنے پر عازمین کو ہر قسم کی معلومات مل سکیں گی۔

آئندہ حج سیزن 1442 ہجری میں تمام عازمین کے لیے ڈیجیٹل کارڈز جاری کیے جائیں گے۔

مجوزہ ڈیجیٹل کارڈز کے بارے میں وزارت کا کہنا ہے کہ ان کارڈز میں بارکوڈ کے ذریعے عازم حج کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جا سکیں گی جن میں عازم حج کی رہائش، آمد و روانگی کا پروگرام، مشاعر مقدسہ میں ان کے قیام کا مقام، حج پرمٹ وغیرہ شامل ہے۔

ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے مشاعرِ مقدسہ میں خودکار مشینوں کے ذریعے حجاج کے رہائشی خیموں کے بارے میں بھی آسانی سے معلوم کیا جا سکے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here