سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں چھ کروڑ 65 لاکھ ڈالر کمی

197

اسلام آباد: سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 66.5 ملین ڈالر (چھ کروڑ 65 لاکھ ڈالر) کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 18 دسمبر 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر کا حجم 20.313 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 13.216 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.096 ارب ڈالر ہے۔

گزشتہ سے پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 20.379 ارب ڈالر رہا تھا جس میں سے سٹیٹ بینک کے پاس 13.298 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 7.080 ارب ڈالر موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here