سعودی عرب، نجی شعبے کی مدد کیلئے پانچ ارب ریال فنڈنگ کا آغاز

77

ریاض: سعودی صنعتی ترقیاتی فنڈ (ایس آئی ڈی ایف) نے کورونا وائرس کی وباء کے باعث نجی شعبے کو ہونے والے مالی نقصانات کو کم کرنے کے لئے پانچ ارب ریال کی فنڈنگ کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے (ایس پی اے) نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر 546 منصوبوں کی تشکیل نو کے لیے چار ارب ریال سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 274 چھوٹے منصوبوں کی تنظیم نو کے لیے 826 ملین ریال، 118 درمیانے منصوبوں کے لیے 906  ملین ریال اور 40 بڑے منصوبوں کی تنظیم نو کیلئے 2.3 ملین ریال کا فنڈ رکھا گیا ہے۔

سعودی صنعتی ترقیاتی فنڈ نے ایک ارب ریال سے زیادہ مالی مدد بھی فراہم کی ہے، مقامی افرادی قوت، نجی شعبے میں روزگار کے لیے ٹریننگ پروگرام اور اس میں 12 میڈیکل اور فارماسیوٹیکل کے منصوبوں میں خام مال کی لاگت کو پورا کرنے کے لئے607 ملین ریال کی مدد کی جائے گی۔

اس کے علاوہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی 86 کمپنیوں کے لیے آپریٹنگ اخراجات کے لیے 477 ملین ریال شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here