شیخ رشید نے ریلوے کا چارج چھوڑ دیا، اعظم سواتی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

608

اسلام آباد: حال ہی وزیر داخلہ بننے والے شیخ رشید احمد نے وزارت ریلوے کا چارج چھوڑ دیا جبکہ ان کی جگہ اعظم خان سواتی نے وزیر ریلوے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

سوموار کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹویٹر پر بتایا کہ انہوں نے بطور وزیر ریلوے چارج چھوڑ دیا ہے جبکہ سنیٹراعظم سواتی نے وزارت ریلوے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اس موقع پر دونوں وفاقی وزراء نے ایک دوسرے کے لئے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رپے کہ وزیراعظم عمران خان نے 11 دسمبر 2020ء کو وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کو وزیر ریلوے سے وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپ دیا تھا۔

شیخ رشید کی جگہ سنیٹر اعظم خان سواتی کو وزیر ریلوے کا قلمدان دیا گیا جب کہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ سے وفاقی وزیر  برائے خزانہ کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

اسی طرح سابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں وزیر انسداد و منشیات بنایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here