پاکستان کی ہواوے سمیت دیگر عالمی کمپنیوں کو آئی ٹی سیکٹر میں شراکت داری کی دعوت

دبئی میں 'ٹیکنالوجی ویک 2020ء' کے موقع پر ہواوے مشرق وسطیٰ کے صدر کی فواد چوہدری سے ملاقات، فائیوجی، کلائوڈ کمپیوٹنگ، آرٹیفشل انٹیلیجنس، سمارٹ آفس، سمارٹ سٹی اور سمارٹ ایجوکیشن سلوشنز کے بارے میں بریفنگ دی

303

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دبئی میں منعقدہ  ٹیکنالوجی ویک 2020ء کے موقع پر ہواوے مشرق وسطیٰ کے صدر چارلس یانگ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران چارلس یانگ نے فائیوجی ٹیکنالوجی، کلائوڈ کمپیوٹنگ اور آرٹیفشل انٹیلیجنس پلیٹ فارم، سمارٹ آفس، سمارٹ سٹی اور سمارٹ ایجوکیشن سلوشن کے بارے میں بریفنگ دی۔

ہواوے مشرق وسطیٰ کے نائب صدر اسپیسلی اور ہواوے پاکستان کے سی ای او مارک مینگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

فواد چوہدری نے پاکستان میں مسلسل سرمایہ کاری اور آئی سی ٹی انڈسٹری کی ترقی کے لئے تعاون پر ہواوے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہواوے کے کاروبار کی حمایت کرتے ہیں، ٹیکنالوجی پر مبنی ایک مضبوط ایکوسسٹم کیلئے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ہواوے اور دیگر کمپنیوں کو بھی دعوت دی کہ وہ پاکستان کے ساتھ آئی سی ٹی ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی پارٹنرشپ تشکیل دیں۔

اس موقع پر چارلس یانگ نے کہا کہ رواں سال  ٹیکنالوجی ویک ایسے وقت میں آیا ہے جب آئی سی ٹی کی اصل قدر تیزی سے واضح ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی معاشی و اقتصادی بحالی، کاروبار کو مربوط رکھنا، ڈیجیٹل معیشت کی مزید ترقی ہی پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور اس میں ڈیجیٹل پاکستان کے اقدام کی حمایت کریں گے۔

فواد چوہدری نے ٹیکنالوجی ویک 2020ء میں پریمیئر کیبل جیسی معروف پاکستانی کمپنیوں کا بھی دورہ کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here