پی ایس ڈی پی: اب تک دو کھرب 99 ارب سے زائد کے فنڈز جاری

435

اسلام آباد:  وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک دو کھرب 99 ارب 70 کروڑ 97 لاکھ 98 ہزار روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے لئے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کیلئے 6 کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ایرا کے لئے 75 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 11 ارب 12 کروڑ، آزاد جموں و کشمیر بلاک کے لئے 13 ارب دو کروڑ کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کے لئے اب تک 53 ارب 43 کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے 23 ارب تین کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 43 ارب 26 کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے دو ارب 15 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

خزانہ ڈویژن کے لئے دو ارب 55 کروڑ 94 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے 11 ارب 75 کروڑ، تخفیف غربت ڈویژن کے لئے چھ کروڑ 75 لاکھ، پلاننگ کمیشن کے لئے ایک ار ب 77 کروڑ کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح پٹرولیم ڈویژن کے لئے ایک ارب 32 کروڑ ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے 17 کروڑ 50 لاکھ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے لئے 9 کروڑ 73 لاکھ، صحت ڈویژن کے لئے چھ  ارب 88 کروڑ 58 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے لئے چھ ارب، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے دو کروڑ 69 لاکھ، میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے لئے 69 کروڑ 94 لاکھ، لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے لئے 49 کروڑ 57 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

امور داخلہ ڈویژن کے لئے سات ارب 37 کروڑ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کیلئے 46 کروڑ 47 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے لئے دو ارب 71 کروڑ 27 لاکھ، انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈویژن کے لئے 15 کروڑ 54 لاکھ روپے جاری ہو چکے ہیں۔

اسی طرح صنعت و پیداوار ڈویژن کے لئے 40 کروڑ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 12 کروڑ 80 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے چار ارب 36 کروڑ 84 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 14 ارب چار کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق  امور خارجہ ڈویژن کیلئے 51 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 32 ارب 34 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے دو  ارب 23 کروڑ 80 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 14 کروڑ 14 لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ اب تک دفاعی پیداوار ڈویژن کے لئے 78 کروڑ 95 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 33 کروڑ ، مواصلات ڈویژن کے لئے 12 کروڑ 73 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے دو ارب 50 کروڑ، کامرس ڈویژن کے لئے پانچ کروڑ 17 لاکھ، کابینہ ڈویژن کےلئے 38 ارب 22 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

پی ایس ڈی پی کے تحت وفاقی سرمایہ کاری بورڈ کے لئے چار کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 54 کروڑ 88 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ا

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here