کراچی: پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے صارفین کو زیادہ سے زیاد ہ سہولت اور رسائی فراہم کرنے کیلئے ٹیلی نار کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔
میزان بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں ٹیلی نار کے چیف مارکیٹنگ آفیسر عمیر محسن اور میزان بینک کے گروپ ہیڈ آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل بینکنگ فیض الرحمٰن نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔
اس معاہدے کے تحت میزان بینک کے صارفین ٹیلی نار کی سروسز کے پورٹ فولیو تک رسائی حاصل کرسکیں گے جن میں پری پیڈ ریچارج اور بنڈلزکے ساتھ ساتھ بینک کی موبائل بینکنگ ایپ اور انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے پوسٹ پیڈ بل کی ادائیگی کی خدمات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:
میزان بینک چھوٹے کریانہ سٹورز کو فنانسنگ فراہم کرے گا
میزان بینک سے ایک مالی کو ہائوسنگ فنانس سکیم کے تحت قرضہ مل گیا
سی ایف اے سوسائٹی کی جانب سے میزان بینک کیلئے ’بہترین اسلامی بینک‘ کا ایوارڈ
پہلی سہ ماہی: انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے 1.1 کھرب، موبائل بینکنگ سے 908 ارب کا لین دین
ٹیلی نار کے ساتھ یہ شراکت داری ایکو سسٹم کے قیام کیلئے میزان بینک کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے او ر یہ معاہدہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمشن کومزید بڑھائے گا۔
اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل بینکنگ فیض الرحمٰن نے کہاکہ اپنے صارفین کوزیادہ سے زیادہ فوائد فراہم کرنے کیلئے ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں خوشی ہورہی ہے ۔
یہ شراکت داری صارفین کی سہولت کیلئے مشترکہ حل فراہم کرے گی جو کہ نہ صرف تنصیب میں آسان ہے بلکہ اس سے بینک کو ڈیجیٹل رسائی بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔