چینی ائیرلائن کا ووہان سے اسلام آباد کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان

519

بیجنگ: چینی ائیرلائن نے چین کے شہر ووہان سے اسلام آباد کے لیے براہِ راست پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

چین کے صوبے ہوبے میں چینی سدرن ائیرلائنز کے ترجمان کے مطابق پہلی پرواز بوئنگ 787 کے ذریعے 143 مسافروں سمیت 12 ٹن مواصلاتی اور طبی آلات کو اسلام آباد لایا جائے گا۔

پروازوں کے اوقات پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ چینی ائیرلائن کی پرواز ووہان سے صبح 8 بجی کر 35 منٹ پر روانہ ہو گی جو پاکستانی وقت کے مطابق پونے 12 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

اسی طرح ووہان کے لیے اسلام آباد سے دن ایک بجے مذکورہ پرواز روانہ ہو گی اور بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق ووہان میں رات سوا 9 بجے پہنچے گی۔

کورونا وائرس کی حالیہ دوسری لہر سے بچاؤ کے اقدامات کے پیش نظر پاکستان سے چین جانے والے مسافروں کو ٹیسٹ کرانا ہوں گے اور فضائی سفر کے لیے منفی نتائج کا سرٹیفکیٹ ضروری ہے۔ مسافروں کو ووہان پہنچنے پر 14 روز کے لیے قرنطینہ مکمل کرنا پڑے گا۔

تاہم، چین سے براہِ راست پاکستان آنے والی پروازوں کے مسافروں کو صرف ان کی ذاتی تفصیلات رجسٹرڈ کرانے کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here