کورونا وائرس، ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ کے آغاز کیلئے قومی پالیسی تشکیل

126

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے رہنما اصولوں کے مطابق کورونا وائرس کی آسان نشاندہی کرنے کے لئے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ کے آغاز کے لیے ایک قومی پالیسی تشکیل دے دی ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے فورم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی معیارات کے مطابق اینٹیجین ٹیسٹنگ کے انعقاد کے لیے یکساں حکمت عملی تشکیل دینے کے لئے صوبوں کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔

فورم کو بتایا گیا کہ ابتداء میں مخصوص کیٹیگریز کے لیے اینٹیجین ٹیسٹنگ سرکاری شعبہ کی تمام مجاز لیبارٹریاں کر سکیں گے جس کی تمام صوبائی حکومتوں نے اجازت دی ہے۔

صوبائی حکام کی ہدایات پر نجی شعبہ کی لیبارٹریاں ٹیسٹنگ کریں گی لیکن صرف انہی لیبارٹریوں کو ٹیسٹ کرنے کی اجازت ہو گی جو پہلے سے پی سی آ ر ٹیسٹ کر رہی ہے اور صوبائی، قومی مرکز کو تصدیق کیلئے ڈیٹا بھجوا رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here