جولائی تا اکتوبر، پاکستان نے کتنے ملین ڈالر کی کٹلری مصنوعات برآمد کیں؟

570

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستانی کٹلری کی برآمدات 23.82 فیصد بڑھ گئیں۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2020ء کے دوران کٹلری کی برآمدات کا حجم 39.060 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران کٹلری کی برآمدات سے 31.547 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران کٹلری کی قومی برآمدات میں 7.513 ملین ڈالر یعنی 24 فیصد کے قریب اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی بی ایس کے مطابق اکتوبر2020ء کے دوران کٹلری برآمدات میں 42.76 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم 11.007 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اکتوبر 2019 کے دوران کٹلری برآمدات کا حجم 7.710 ملین ڈالر رہا تھا۔

اسی طرح ستمبر 2020ء کے مقابلہ میں اکتوبر 2020ء کے دوران کٹلری برآمدات میں 14.56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ برآمدات ستمبر 2020 کی 9.608 ملین ڈالر برآمدات کے مقابلہ میں 11 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران مجموعی طور پر پاکستان کے تجارتی خسارہ میں 1.36 فیصد کمی ہوئی ہے اور جولائی تا اکتوبر 2020ء کےلئے تجارتی خسارہ کا حجم 7.617 ارب ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ جولائی تا اکتوبر 2019 کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 7.722 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

رواں مالی سال میں اب تک مجموعی برآمدات 0.62 فیصد اضافہ سے 7.529 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 7.576 ارب ڈالر تک بڑھی ہیں جبکہ مجموعی قومی درآمدات 0.38 فیصد کمی سے 15.251 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 15.193 ارب ڈالر تک کم ہو گئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here