موٹرسائیکلوں، رکشوں کی فروخت میں چار ماہ میں 18.96 فیصد اضافہ

563

اسلام آباد: ملک میں موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں 18.96 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر 2020ء تک کی مدت میں ملک میں 6 لاکھ 24 ہزار 30 یونٹس موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلہ میں 18.96 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5 لاکھ 24 ہزار 528 یونٹس موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اکتوبر 2020ء میں ملک میں ایک لاکھ 75 ہزار 294 یونٹس موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی فروخت دیکھنے میں آئی، گزشتہ سال اکتوبر میں ملک میں ایک لاکھ 56 ہزار 872 یونٹس موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here