ایل پی جی، سی این جی کے بعد بجلی بھی مہنگی

228

لاہور: حکومت نے ایل پی جی اور سی این جی مہنگی کرنے کے بعد عوام کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے بجلی بھی مہنگی کر دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے اور یہ اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگست میں بجلی کی فی یونٹ پیداوار پر فیول لاگت تین روپے 68 پیسے رہی جب کہ اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت تین روپے 20 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

نیپرا نوٹی فکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولی نومبر کے بل کی مد میں لی جائے گی تاہم فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here