تیسری سہ ماہی: ایپل، ہواوے ، شاؤمی یا سام سنگ میں سے زیادہ سمارٹ فون کس نے بیچے؟

سال 2020 کے جولائی تا ستمبر کے عرصے میں سمارٹ فونز کی فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت اضافہ دیکھا گیا، چینی کمپنیوں نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

906

بیجنگ : ٹیکنالوجی کمپنیوں کی فروخت کے ڈیٹا کی معلومات جاری کرنے والی اینالیٹکس (Analytics) کمپنی انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں سمارٹ فونز کی فروخت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2020ء کی تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کی مدت میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ سمارٹ فونز جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے فروخت ہوئے۔

اس ضمن میں دوسرا  نمبر چینی کمپنی ہواوے اور تیسری پوزیشن شاؤمی کی ہے جس نے یہ پوزیشن امریکی کمپنی ایپل سے چھین لی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: Infinix کا ‘‘میڈ اِن پاکستان ’’ سمارٹ فونز متعارف کرانے کا اعلان

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سال 2019ء کی تیسری سہ ماہی کی نسبت رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں سام سنگ کی فروخت میں دو فیصد اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا ستمبر کے تین ماہ میں اس کے آٹھ کروڑ چالیس لاکھ سمارٹ فونز دنیا بھر میں فروخت ہوئے۔

تاہم سال کی تیسری سہ ماہی میں سمارٹ فونز کی فروخت میں دوسری پوزیشن پر آنے والی چین کی کمپنی ہواوے کو رواں برس جولائی تا ستمبر کے عرصے میں گزشتہ برس کی نسبت فروخت میں 23 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا جس کی بڑی وجہ امریکی پابندیاں ہیں، سال 2020 کی تیسری سہ ماہی میں ہواوے کے پچاس کروڑ بیس لاکھ یونٹس فروخت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: تین ماہ میں پاکستانیوں نے 49 کروڑ 20 لاکھ ڈٓالر کے مہنگے موبائل فون درآمد کر لیے

اسی طرح  ایک اور چینی ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی سال 2020ء کی تیسری سہ ماہی میں سمارٹ فونز کی فروخت کے حوالے سے تیسری پوزیشن پر رہی اور اس نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو اس ضمن میں چوتھی پوزیشن پر دھکیل دیا، اس سہ ماہی میں شاؤمی کی فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت پینتالیس فیصد اضافہ ہوا۔

سال کی تیسری سہ ماہی میں شاؤمی کے چار کروڑ 65 لاکھ جبکہ ایپل کے چار کروڑ سولہ لاکھ یونٹس فروخت ہوئے۔

انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے مطابق اشتہارات کی بھرمار اور ڈسکاؤنٹ آفرز کی وجہ سے سمارٹ فونز کی فروخت میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here