اسلام آباد: عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے ترجمان کیتھ راک ویل نے اعلان کیا کہ نائیجیریا کے امیدوار نگوزی اوکونجو ایویالا ڈبلیو ٹی او کے نئے ڈائریکٹر جنرل کےحتمی امیدوار ہیں تاہم امریکہ نے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔
ترجمان نے ڈبلیو ٹی او میں شامل تمام ممالک کے مشنز کے سربراہان کے غیر رسمی اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں اس امید کا اظہار کیا کہ 9 نومبر کو ہونے والے جنرل کونسل کے اجلاس میں اس تنظیم کے نئے ڈائریکٹر جنرل کا فیصلہ ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ وہ واحد رکن ملک ہے جس نے نگوزی اوکونجو ایویالا کی مخالفت کی ہے۔