ملک بھر میں بے لگام مہنگائی کی مجموعی شرح 9.20 فیصد تک جا پہنچی

587

اسلام آباد: قیمتوں کے حساس اعشاریے (ایس پی آئی) کے مطابق گزشتہ ہفتے کی نسبت 15 اکتوبر تک ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید 0.45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 15 اکتوبر تک ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس پی آئی نے مہنگائی کی شرح 141.36 پوائنٹس ریکارڈ کی جبکہ گزشتہ ہفتے افراطِ زر کی شرح 140.73 پوائنٹس تھی۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ مذکورہ ہفتے کا گزشتہ سال کے زیر جائزہ ہفتے کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو مہنگائی کی شرح میں 9.20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایس پی آئی نے 17 شہری مراکز میں 51 مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا جس کے مطابق رواں ہفتے 25 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، 17 اشیاء کی قیمتیں مستحکم جبکہ 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی۔

وہ اشیاء جن کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں کیلے، پیاز، آلو، لہسن، دال مونگ، دل مسور، گھڑ، گرم مصالحہ اور بجلی کے چارجز شامل ہیں۔

دوسری جانب وہ اشیاء جن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ان مین چکن، انڈے، ٹماٹر، ایل پی جی سیلنڈر، چینی، میچ باکس، بڑا گوشت، صابن، دال ماش، چاول، انرجی سیور، تیار چائے، پتی، کھلاککنگ آئل اور ویجییبٹل گھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اسی طرح رواں ہفتے کےدوران وہ اشیاء جن کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا ان میں ڈبل روٹی، مٹن، نمک، مرچیں، سگریٹ، کپڑے، لان، جینٹس سینڈل، لیڈیز سینڈل، گیس چارجز، لکڑی، پٹرول، ڈیزل اور ٹیلی فون کال شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here